Home / Urdu News / پاکستان میں یکطرفہ کارروائی کا ارادہ نہیں: جنرل جوزف کا جنرل قمر کو فون

پاکستان میں یکطرفہ کارروائی کا ارادہ نہیں: جنرل جوزف کا جنرل قمر کو فون

پاکستان میں یکطرفہ کارروائی کا ارادہ نہیں: جنرل جوزف کا جنرل قمر کو فون

تصویر کے کاپی رائٹ
AFP

امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل جوزف ایل ووٹل نے پاکستان کی بّری فوج کے سربراہ جنرل جنرل قمر جاوید باجوہ کو بتایا ہے کہ امریکہ پاکستان میں کسی قسم کا یکطرفہ کارروائی کے بارے میں نہیں سوچ رہا۔

یہ بات پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عاصم غفور نے ایک پریس ریلیز میں کہی ہے۔

مزید پڑھیے

’امریکہ سے خفیہ معلومات کا تبادلہ اہم لیکن معطل‘

امریکہ کو کتنی مشکل کا سامنا ہو سکتا ہے؟

امداد کی معطلی: ’دہشت گردی کے خلاف عزم غیرمتزلزل‘

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹویٹ کے بعد سے دونوں ممالک کے حالات کشیدہ ہونے کے بعد گذشتہ ایک ہفتے کے دوران بّری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو کمانڈر امریکی سینٹرل کمانڈ جنرل جوزف ایل ووٹل اور ایک امریکی سینیٹر نے فون پر بات کی ہے۔ تاہم بیان میں امریکہ سینیٹر کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل جوزف نے جنرل باجوہ کو کوالیشن سپورٹ فنڈ کے حوالے سے کیے گئے فیصلے کے بارے میں آگاہ کیا۔

انھوں نے جنرل باجوہ کو بتایا کہ امریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ دونوں ممالک میں کشیدگی عارضی ہے۔

کمانڈر امریکی سینٹرل کمانڈ جنرل جوزف ایل ووٹل نے پاکستان کو بتایا کہ امریکہ پاکستان میں کسی قسم کا یکطرفہ کارروائی کے بارے میں نہیں سوچ رہا۔ تاہم انھوں نے کہا کہ پاکستان کو ان افغان شہریوں کے خلاف کارروائی کرنی ہو گی جو امریکہ کے خیال میں افغانستان میں حملے کے لیے پاکستانی زمین استعمال کرتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی جنرل نے مزید کہا کہ امریکہ میں اس سوچ کے باعث دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی خدمات پس منظر میں چلی گئی ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ
AFP

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم غفور کی جانب سے کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی جنرل کو کو بتایا کہ امریکی مالی امداد کے بغیر بھی پاکستان اپنے قوم مفاد میں دہشت گردی کے خلاف کوششیں جاری رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیے

جمہوری اور فوجی ادوار اور امریکی امداد

امریکہ نے پاکستان کو کتنی امداد دی؟

کن ممالک پر امریکی دھمکی کا اثر نہیں ہوا؟

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان کو افغان شہریوں کی کارروائیوں پر امریکی تحفظات کا علم ہے اور اسی لیے وہ ردالفساد کے تحت کارروائیاں کر رہے ہیں اور اس کے لیے افغان مہاجرین کا اپنے ملک لوٹنا بہت اہم ہے۔

بیان کے مطابق جنرل قمر نے کہا کہ پاکستان مالی امداد کی بحالی کے لیے امریکہ سے درخواست نہیں کرے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی جنرل نے پاکستان کی جانب سے حالیہ کارروائیوں کی افادیت کا اعتراف کیا تاکہ افغان مہاجرین پاکستان کی مہمان نوازی کو غلط طریقے سے استعمال نہ کر سکیں۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سال کے آغاز پر ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا تھا کہ گذشتہ ڈیڑھ دہائی میں اربوں ڈالر کی امداد لینے کے باوجود پاکستان نے امریکہ کو سوائے جھوٹ اور دھوکے کے کچھ نہیں دیا ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ‘امریکہ نے 15 سالوں میں پاکستان کو 33 ارب ڈالر بطور امداد دے کر کبے وقوفی کی۔ انھوں نے ہمیں سوائے جھوٹ اور دھوکے کے کچھ نہیں دیا ۔’

صدر ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ‘وہ ہمارے رہنماؤں کو بےوقوف سمجھتے رہے ہیں۔ وہ ان دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرتے ہیں جن کا ہم افغانستان میں ان کی نہ ہونے کے برابر مدد سے تعاقب کر رہے ہیں۔اب ایسا نہیں چلے گا۔’

اس کے جواب میں پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ پاکستان بہت جلد اس پر رد عمل جاری کرے گا۔ انھوں نے کہا کہ ‘ہم دنیا کو حقیقت بتائیں گے، حقائق اور مفروضے میں فرق بتائیں گے۔’

About admin

Check Also

انتخابی مہم پر حملے، نواز اڈیالہ میں اور فضائیہ کا جہاز برطانیہ میں

انتخابی مہم پر حملے، نواز اڈیالہ میں اور فضائیہ کا جہاز برطانیہ میں پاکستان میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *