Home / Urdu News / جنوبی ایشیا میں پاکستانی سب سےزیادہ خوش قوم

جنوبی ایشیا میں پاکستانی سب سےزیادہ خوش قوم

جنوبی ایشیا میں پاکستانی سب سےزیادہ خوش قوم

تصویر کے کاپی رائٹ
Getty Images

Image caption

لوگ خوش اور شاد ہیں

دنیا کے سب سے زیادہ گنجان آباد خطے جنوبی ایشیا میں بسنے والے تقریباً ایک ارب اسی کروڑ لوگوں میں بائیس کروڑ پاکستانی سب سے زیادہ خوش اور شاد ہیں۔

اقوام متحدہ کی سنہ دو ہزار سترہ کی 156 ممالک کے اعداد و شمار پر مبنی ‘ورلڈ ہیپی نس رپورٹ’ کے مطابق اِن ملکوں کی درجہ بندی وہاں بسنے والوں لوگوں کی آمدن، صحت مند زندگی، مشکل وقت میں سہارا ملنے کی توقع ، فراخدلی، آزادی اور اعتماد جیسے عناصر کی کسوٹی پر پرکھنے کے بعد کی گئی۔

ان ملکوں کی درجہ بندی میں پاکستان 81ویں نمبر پر ہے لیکن اس کے باوجود اپنے خطے کے دیگر ملکوں سے کہیں آ گے ہے۔ خاص طور پر اپنے ہمسایہ ملک انڈیا سے، جس کا شمار دنیا کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشتوں میں ہوتا ہے اور جو فوجی لحاظ سے بھی بہت زیادہ طاقت ور سمجھا جاتا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق پاکستان انڈیا سے اکاون درجہ بہتر ہے۔

عوامی سطح پر خوشی اور اطمیان کی درجہ بندی میں انڈیا اپنے سے کہیں چھوٹے اور اقتصادی لحاظ سے کمزور مشرقی ہمسایہ ملکوں نیپال، بنگلہ دیش، میانمار اور سری لنکا سے بھی کہیں پیچھے ہے۔ نیپال کا نمبر 100واں ہے، بنگلہ دیش 111ویں، میانمار 115ویں، سری لنکا 121ویں نمبر پر ہے جب کہ انڈیا کا نمبر 123واں ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ
Getty Images

Image caption

میلے میں شریک خواتین

کسی بھی معاشرے کے لیے عوام کی خوشی اور اطمیان سے متعلق ان اہم عناصر کے تقابلی جائزے میں انڈیا جنگ سے بدحال افغانستان سے صرف انیس درجے آگے ہے۔

اس رپورٹ میں پورپی ملک ناروے، ڈنمارک اور آئس لینڈ بالترتیب پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ لیکن کسی اسلامی ملک کا نمبر پہلے بیس ملکوں میں نظر نہیں آتا۔ متحدہ عرب امارات کا نمبر بھی اس فہرست میں 22واں ہے۔

دنیا کے طاقت ورترین ملک امریکہ کا نمبر بھی 15ویں اور برطانیہ کا نمبر 20ویں نمبر پر آتا ہے۔

About admin

Check Also

’ہراسگی کا شکار مرد ہوں یا خواتین، خاموش رہنا حل نہیں'

’ہراسگی کا شکار مرد ہوں یا خواتین، خاموش رہنا حل نہیں' Image caption پاکستان میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *