Home / Urdu News / اسلام آباد: امام بار گاہ کے باہر فائرنگ، ایک شخص ہلاک اور پانچ زخمی

اسلام آباد: امام بار گاہ کے باہر فائرنگ، ایک شخص ہلاک اور پانچ زخمی

اسلام آباد: امام بار گاہ کے باہر فائرنگ، ایک شخص ہلاک اور پانچ زخمی

تصویر کے کاپی رائٹ
Getty Images

Image caption

اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ میں امام بار گاہ کے باہر فائرنگ کی گئی (فائل فوٹو)

اسلام آباد میں واقع ایک امام بار گاہ کے باہر فائرنگ میں ایک شخص ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں۔

اسلام آباد انڈسٹریل ایریا کے ایس پی لیاقت نیازی نے بی بی سی کے نامہ نگار شہزاد ملک کو بتایا کہ بدھ کی شام کو سیکٹر آئی ایٹ میں واقع امام بار گاہ باب العلم کے باہر نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی۔

انھوں نے بتایا کہ فائرنگ امام بار گاہ میں نماز ادا کر کے نکلنے والے نمازیوں پر کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے

لاہور سے شیعہ رہنما اغوا، الزام رانا ثنا اللہ پر

شیعہ افراد کو غیر مسلم شمار کرنے پر افسران معطل

’شیعہ سنی قبائل نے اپنا مشترکہ دشمن پہچان لیا ہے‘

اسلامی اتحاد: پاکستان نے کہیں جلدبازی تو نہیں کی؟

فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور فائرنگ کے بعد راولپنڈی کی جانب فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔

ایس پی لیاقت نیازی کے مطابق نیم فوجی دستے رینجرز کو بھی حملہ آوروں کی تلاش میں مدد کے لیے بلایا گیا ہے۔

حکام نے امام بار گاہ کی سی سی ٹی وی فٹیج حاصل کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں شیعہ برادری پر حملوں کے واقعات اکثر اوقات پیش آتے رہتے ہیں۔

About admin

Check Also

شاہ محمود قریشی: انڈیا کی جانب سے دیا گیا جواب غیر سفارتی اور نامناسب تھا

شاہ محمود قریشی: انڈیا کی جانب سے دیا گیا جواب غیر سفارتی اور نامناسب تھا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *